اورنگ آباد‘بیڑ ۔ 10۔ فروری ( یواین آئی ‘اعتماد نیوز)تین موٹر سیکل سوار جائے وقوع پر ہی ہلاک اور جیپ میں سوار دو افراد ایک خوفناک حادثہ میں اس وقت شدید زخمی ہوگئے جب 3موٹر سیکلیں ایک ٹرک سے ٹکراگئیں ۔ یہ حادثہ پچھلی رات بیڑ ۔ پرلی روڈ پر پوکاری فاٹا پرپیش آیا جویہاں سے 150کیلومیٹر دورہے ۔ یہاں پہونچنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ پچھلی رات یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تین افراد اپنی موٹر سیکلوں پر اودوانی سے بیڑ کی سمت جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے گنوں سے لدے ٹرک سے پوکاری فاٹا پر ٹکراگئے ۔ وہ لوگ ٹرک
کے پہیوں کی زد میں اکر جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ پھر ایک اچانک اقدام میں ایک جیپ نے جس میں دھارورپنچایت سمیتی کے نائب صدرنشین اپنے ڈرائیور کے ساتھ سفرکررہے تھے ٹرک کو عقب سے ٹکردے دی ۔ جس کے نتیجہ میں دونوں افراد زخم ہوگئے ۔ یہاں پہونچنے والی اطلاعات میں یہ بات بتائی گئی ۔ مہلوکین کی شناخت شانتیناتھ سکھارام 30رادھا کشن کھتیری 40سالہ اورگنیش شاہ دیو 21سالہ کی حیثیت سے کی گئی ہے جو موچی پمپل موضع کے متوطن تھے ۔ زخمی نائب صدر نشین جئے سنگھ سولنکی اور ڈرائیور انیل شینگے کو ضلع ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے ۔